بیجنگ(ر پورٹنگ آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ آئندہ پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے چین -جرمنی-یورپی
یونین(ای یو)رہنماوں کے اجلاس میں شریک ہوں گے، اس بات کا اعلان وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے
بدھ کو کیا۔ہوا نے بتایا کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل، یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان
ڈیر لیین اجلاس میں شرکت کریں گے۔









