چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ کی قومی دن کے حوالے سے استقبالیہ تقریب میں شرکت

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک پر وقار استقبالیہ تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور ریاستی رہنماؤں سمیت تقریباً 500 چینی اور غیر ملکی افراد نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رواں برس ہم کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں عوامی جمہوریہ چین کی 72 سالہ ترقیاتی کامیابیوں کو دنیا بھر میں نمایاں توجہ حاصل ہوئی ہے، بالخصوص ایک جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کے حوالے سے پہلے صد سالہ ہدف کی تکمیل اور ہمہ جہت انداز میں ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کو اہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات اور کھلا پن چین کی بنیادی قومی پالیسی اور مستقبل میں چین کی ترقی کے لیے بنیادی قوت محرکہ ہے۔ ہمیں جامع طور پر اصلاحات کو گہرا کرنا چاہیے۔ لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چینی حکومت چائنیز مین لینڈ سمیت “ایک ملک دو نظام” کے تحت ہانگ کانگ اور مکاؤ کی ترقی کا فروغ جاری رکھے گی۔