بو سان (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی۔جمعرات کے روزڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنے پرانے دوست سے مل کر میں بہت خوش ہوں۔
ہم چین کے انتہائی قابل اور محترم صدر کے ساتھ کچھ اہم بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔ میرے خیال میں ہم پہلے ہی کئی معاملات پر اتفاق رائے حاصل کر چکے ہیں، اور اب ہم مزید معاملات پر اتفاق کریں گے۔ صدر شی ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم طویل مدتی اور اچھے تعلقات استوار کریں گے، آپ کی موجودگی ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔