چینی 14

چینی ساختہ دوسرا لارج کروز شپ کامیابی سے ان ڈاک ہو گیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی ساختہ دوسرا لارج کروز شپ “ایڈورا فلورا سٹی” بیس تاریخ کو کامیابی سے ان ڈاک کیا گیا۔

“ایڈورا فلورا سٹی” کی کل لمبائی 341 میٹر اور چوڑائی 37.2 میٹر ہے۔ پورے جہاز میں 2130 کمرے موجود ہیں اور یہ 5200 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھتا ہے۔ اس میں کمروں کی کئی نئی اقسام شامل کی گئی ہیں اور مزید بہتر تجربے اور تفریحی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

مستقبل میں اسے گوانگ چو کی نان شا بندرگاہ سے بین الاقوامی روٹ پر چلایا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق، “ایڈورا فلورا سٹی” مئی کے آخر میں آزمائشی سفر شروع کرے گا اور سال کے آخر تک اسے باضابطہ حوالے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں