کاربن ڈائی آکسائیڈ

چینی سائنسدانوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نشاستہ بنانے کا مصنوعی طریقہ ڈھونڈ لیا

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)چینی سائنسدانوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نشاستہ بنانے کا مصنوعی طریقہ ڈھونڈ لیا ہے ، جو عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا طریقہ ہے۔چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت تیانجن انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق جمعہ کو سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔کھانے کا اہم جزو سمجھا جانیوالا نشاستہ عام طور پر ضیائی تالیف(فوٹو سنتھیس) کے ذریعے فصلوں سے تیار کیا جاتا ہے ۔

فطری طریقے سے نشاستہ بنانے کیلئے تقریبا 60 میٹابولک ردعمل اور پیچیدہ عضویاتی ضابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔نشاستے کی ترکیب سازی کیلئے عالمی سطح پر پہلے بھی بہت سے مطالعے کیے جا چکے ہیں لیکن اس پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔

تیانجن انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل ما یان ہی نے بتایا کہ تحقیقی ٹیم نے صرف 11 بنیادی ردعمل پر مشتمل نشاستہ بنانے کا منصوعی طریقہ تیار کیا ہے جس سے پہلی بار لیبارٹری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ سے نشاستے کے مالیکول بنائے گئے ہیں ۔ما یان ہی جو اس تحقیق کے متعلقہ مصنف بھی ہیں نے بتایا کہ مصنوعی نشاستے کی ساخت قدرتی نشاستے جیسی ہی ثابت ہوئی ہے۔