بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چینی عوا می سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چود ہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شریک چینی کسان اور مزدور جمہوری پارٹی، جیو سان سوسائٹی ، طبی و صحت کے شعبے، سماجی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے شعبے کے اراکین سے ملاقات کی اور مذکورہ مندوبین پر مبنی مشتمل وفد کی بات چیت میں شرکت کرتے ہوئے ان کی آراء اور تجاویز سنیں ۔
انہوں نے زور دیا کہ 2035 تک صحت مند چین کی تعمیر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ حکمت عملی پر مبنی ایک فیصلہ ہے، اور ” پندرہواں پانچ سالہ منصوبہ” اس مقصد کے حصول کا کلیدی مرحلہ ہے۔
ملاقات میں نمائندوں کی رائے سننے کے بعد، شی جن پھنگ نے اہم تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال، قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے سنجیدگی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں، “پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کی تیاری کے لیے تجاویز اور مشورے دیے، اور پارٹی اور ریاستی امور کی ترقی میں نئی خدمات سر انجام دیں۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ صحت مند چین کی تعمیر کے لیے، ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کی صورتحال کے مطابق بلا جھجک صحت اور طبی ترقی کے چینی خصوصیت کے حامل راستے پر چلیں ۔ صحت مند چین کی تعمیر ایک منظم منصوبہ ہے اور اس کے فروغ کی پالیسی اور نظام کی مکمل بہتری سے صحت مند چین کی تعمیر کے لیے مضبوط ضمانت فراہم ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے، اور طبی علاج ، میڈیکل انشورنس، ادویات کے شعبے میں ہم آہنگ ترقی اور حکمرانی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔









