چینی بھارتی 135

چینی بھارتی سرحد پر کشیدگی میں کمی کے لیے اطراف کے فوجی کمانڈروں کی ملاقات

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن)چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں کی ایک ملاقات میں مشترکہ سرحد پر کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کا مقصد ان سرحدی علاقوں میں گزشتہ تقریبا سترہ ماہ سے جاری تنا میں کمی لانا تھا، جہاں اطراف کے دستے بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔ چینی بھارتی سرحد کے یہی وہ حصے ہیں، جہاں تقریبا ڈیڑھ سال کے دوران کئی بھارتی اور چینی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق آرمی کمانڈروں کی یہ ملاقات لداخ کے خطے میں اتوار کے روز چینی علاقے میں ہوئی۔ چینی فوج کے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اب تک اپنے نامناسب مطالبات پر اٹکا ہوا ہے، جس سے بات چیت مزید مشکل ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں