بیجنگ (انٹرنیشنلڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اور قازقستان کے اتامیکن ٹی وی اسٹیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے دو قازق زبان کے نیوز انفارمیشن کالمز کو باضابطہ طور پر قازقستان میں لانچ کیا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ چین اور قازقستان کے میڈیا کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ نیوز انفارمیشن کالمز قازقستان میں باقاعدگی سے نشر کیے گئے ہیں۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
دونوں پروگرامز چائنا میڈیا گروپ کی خبروں کے مواد کا استعمال کرتے ہیں ،اور چین کی سیاسی ، معاشی ، سماجی ترقی اور چین قازقستان تعاون کی خبروں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ یوں قازقستان کے ناظرین اپنی زبان میں چین کی ترقی کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اتامیکن ٹی وی نے چین کے ساتھ اس تعاون کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ یقین ظاہر کیا کہ یہ دونوں پروگرامز قازقستان کے ناظرین کو چین کو سمجھنے کے لئے ایک بہترین ونڈو فراہم کریں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے تبادلوں اور عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔