چین 30

چین، 2025 آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے صنعتکاروں کی سمٹ کا انعقاد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)2025 آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے صنعتکاروں کی سمٹ 16 دسمبر کو چین کے شہر نانجنگ میں شروع ہوئی۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےسیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کےرکن اورچین کی قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے صنعتکاروں کی سمٹ کی کونسل کے ارکان، رکن اداروں اور دونوں اطراف کے صنعتکاروں ، ماہرین اور اسکالرز سمیت تقریباً 800 افراد نے سمٹ میں شرکت کی۔

وانگ حو نینگ نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان معاشی تعاون کے لئے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، اور اس عظیم نشاۃ ثانیہ کے حصول کے لئے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کی مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ دونوں کناروں کے ہم وطن سب چینی ہیں اور دونوں کناروں کی معیشتیں چینی قوم کی معیشت کا حصہ ہیں۔ ہمیں دونوں کناروں کے تعلقات کی درست ترقیاتی سمت کو برقرار رکھنا ہوگا اور مل کر چینی قوم کے ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کرنی ہوگی۔

وانگ حو نینگ نے کہا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ ہے، اور یہ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی 80 ویں سالگرہ بھی ہے۔ دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو دوسری جنگ عظیم کے صحیح تاریخی نقطہ نظر پر قائم رہتے ہوئے ایک چین کے اصول اور ‘سنہ92 کے اتفاقِ رائے’ کی پاسداری کرنی ہوگی اور ‘تائیوان کی علیحدگی پسندی” اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرنی ہوگی تاکہ ملک کی وحدت اور وطن کے عظیم نصب العین کو مضبوطی سے آگے بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں