بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا باضابطہ آغاز بدھ کے روز سے ہو رہا ہے ۔ یہ ایک بڑا اقدام ہے ، جسے بیرونی دنیا کی بھر پور توجہ حاصل ہوئی ہے ۔
ان کسٹمز آپریشنز کا مطلب پورٹ کو الگ تھلگ کرنا نہیں بلکہ “پوری بندرگاہ کے کسٹمز کی نگرانی میں ایک خصوصی زون ” کے قیام کی بنیاد پر سامان کےآزادانہ داخلے ور اخراج اور افراد کی آسان آمدورفت ” کا نظام قائم کرنا ہے ۔ یہ عمل نئے دور میں چین کے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کی علامت ہے، اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لیے مضبوط توانائی فراہم کرتا ہے ۔
ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے یہ خصوصی کسٹمز آپریشنز چین کے ادارہ جاتی کھلے پن کی ایک واضح مثال ہیں۔روایتی ترجیحی پالیسی کے حامل کھلے پن سے مختلف ، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ نے اس بار جدت طرازی پر مبنی بنیادی ڈھانچے کے ذریعے 6637 ‘زیرو ٹیرف’ مصنوعات میں اضافے ،اضافی قدر کی پروسیسنگ کے لیے ٹیرف فری پالیسی کو بہتر بنا نے اور 15 فیصد کم ٹیکس شرح سے 1,100 سے زائد حوصلہ افزا صنعتوں کا احاطہ کرنے جیسے نظامی ڈیزائن کے ذریعے بین الاقوامی اعلیٰ معیاری تجارتی قواعد سے ہم آہنگ ایک کھلے پن کا نظام قائم کیا ہے۔
بیرونی دنیا کے لیے کھلنے والی بندرگاہوں پر کسٹم کلیئرنس مزید آسان ہو گئی ہے، اور درخواست دینے والے منصوبوں کی تعداد 105 سے کم کر کے 33 کی گئی ہے جس سے کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور اندرون ملک تجارت کے لیے نان ریگولیٹری چینل کی لچکدار ترتیب رکھی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ سرحد پار خدمات کی تجارت کی منفی فہرست میں مسلسل کمی سے لے کر تعلیم، صحت اور دیگر متعدد شعبوں میں وسیع پیمانے پر کھلے پن تک ، ہر ایک ادارہ جاتی جدت براہ راست تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کی بنیادی مانگ سے تعلق رکھتی ہے، جو چین کی نظام میں جدت کے ذریعے کھلے پن کے مسائل کو حل کرنے کے عزم اور دانشمندی کو ظاہر کرتی ہے۔اس سال ستمبر کے آخر تک 21 بیچز میں 173 نظاماتی جامع جدت کے کیسز تیار کیے جا چکے ہیں، جو اصلاحات کو مزید گہرائی سے آگے بڑھانے اور بیرونی کھلے پن کے فروغ کے لیے ماڈل فراہم کریں گے۔
ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کا عمل ہمیشہ چین کے بیرونی کھلے پن کی مجموعی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ رہا ہے۔پچھلے پانچ سال میں، ہائی نان کی برآمدی معیشت نے تیز ترقی دیکھی، اشیاء اور خدمات کی درآمد و برآمد کی سالانہ اوسط نمو بالترتیب 31.3 فیصد اور 32.3 فیصد رہی، بیرونی سرمایہ کاری کا سالانہ حقیقی استعمال 14.6 فیصد بڑھا، اور 176 ممالک و خطوں نے ہائی نان میں سرمایہ کاری کی، جس سے واضح طور پر کھلے پن کی پالیسی کی زبردست کشش کی تصدیق ہوتی ہے ۔ خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کے بعد ہائی نان کا ملکی اور بین الاقوامی دوہری گردش کے اہم مرکز کا کردار مزید بڑھے گا ۔
اندرونی سطح پر ، جدید ماڈلز کے ذریعے چین کے دوسرے علاقوں کی منڈیوں کے ساتھ موثر روابط قائم کیا جائے گا ، جبکہ بیرونی سطح پر، یانگپو پورٹ کے بین الاقوامی شپنگ نیٹ ورک، اور لنگ شوئی بین الاقوامی تعلیمی اختراعی ٹرائل زون جیسے پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہوئے، ایک کھلا راستہ بنایا جائے گا جو پیسفک اور انڈین اوشن کو جوڑتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا تک اثر انداز ہونے والا راستہ بنے گا ۔ اس طرح کا “اندرونی اور بیرونی رابطہ، اور دو طرفہ فائدے ” والا اوپن اسٹرکچر دنیا کو یہ مضبوط پیغام دیتا ہے کہ”چین کے دروازے کھلے رہیں گے اور مزید کھلتے جائیں گے”۔
عالمی معیشت کی سست بحالی اور تحفظ پسندی کے بڑھتے رجحان کے موجودہ حالات میں، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے خصوصی کسٹمز آپریشنز عالمی سطح پر گہری اہمیت رکھتے ہیں ۔ حال ہی میں متعدد بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے چین کی معاشی ترقی کے لیے اپنی توقعات بڑھائی ہیں۔”لچک، اعتماد، محرک، کھلا پن” دنیا کی جانب سے چینی معیشت کے بارے میں مشترکہ رائے بن چکے ہیں اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ اس رائے کے حوالے سے ایک اور زندہ ثبوت ہے ۔
یہاں نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس میں رعایت، مارکیٹ تک رسائی، اور ریگولیٹری سہولت جیسے متعدد منافع بخش مواقع ہیں ، بلکہ اشتراکیت اور باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی ترقیاتی پلیٹ فارم بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ بایومیڈیکل صنعت میں بین الاقوامی تکنیکی تعاون سے لے کر سبز اور کم کاربن والے شعبوں میں عالمی وسائل کے اکٹھا ہونے تک، اعلیٰ معیار کی خوراک کی پروسیسنگ کی صنعت کے قیام سے لے کر سرحد پار ڈیٹا سرکولیشن پلیٹ فارم کی تعمیر تک، ہائی نائی عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کی تشکیل نو میں ایک اہم مرکز بن رہا ہے۔
‘ چائنا یانگپو پورٹ’ کے بین الاقوامی بحری جہازوں کی کل جہاز رانی کی صلاحیت سات ملین ٹن سے تجاوز کرنے کی شاندار کامیابی یہ دکھاتی ہے کہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ عالمی وسائل کو کھلے پن کی پالیسی کے ساتھ مربوط کر رہا ہے ، تاکہ عالمی معیشت کی ترقی کے لیے نئی فضا پیدا کی جا سکے اور نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر، ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے خصوصی کسٹمز آپریشنز کا عمل کھلے پن کا اختتام نہیں بلکہ اعلی معیار کے کھلے پن کا آغاز ہے۔
یہ نہ صرف چین کی عالمی اقتصادی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی کے نئے محرکات کو پروان چڑھانے کی حکمت عملی کا انتخاب ہے، بلکہ ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے کا فعال اقدام بھی ہے۔مختلف ادارہ جاتی جدتوں کے گہرائی سے نفاذ کے ساتھ، ہائی نان چین کے لیے دنیا سے جڑنے کا ایک اہم دروازہ بن جائے گا۔
یہ عالمی جدت کا مرکز ہوگا، اور بین الاقوامی فائدہ مند تعاون اور جیت جیت پر مبنی مثالی پلیٹ فارم بنے گا۔ توانائی سے بھرپور اس پرجوش زمین پر، چین دنیا کے ساتھ کھلے دل سے رابطہ قائم کرتا رہے گا، تعاون کے ذریعے ترقی کے مسائل کو حل کرے گا، اور انسانیت کی مشترکہ ترقی اور پیش رفت کے لیے مزید شاندار باب رقم کرے گا۔








