چائنا

چین، شینزو -20 کے عملے کی واپسی کی تیاریاں جاری

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی واپسی کے مشن میں تاخیر کے بعد ، “لائف اینڈ سکیورٹی فرسٹ ” کے اصول پر ہنگامی منصوبوں اور اقدامات کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا ہے اور شینزو – 20 کے جامع نقل و حرکت کے تجزیے، جانچ، اور حفاظتی تشخیص کے اہتمام کے ساتھ عملے کی واپسی کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔

اس وقت تمام امور منصوبہ بندی کے مطابق منظم اور مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔فی الحال، خلائی اسٹیشن کی اسمبلی معمول کی حالت میں ہے اور یہ مدار میں خلابازوں کے دو عملوں کے ساتھ رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔