بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یادگاری دن منانے کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وا نگ حو نینگ نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
وانگ حو نینگ نے کہا کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح اور تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی پوری قوم کی عظیم فتوحات اور چینی عوام اور چینی قوم کی مشترکہ عظمت ہے۔ پارٹی اور ریاست کی جانب سے “تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کا یاد گاری دن” منانا ملک کی تمام قومیتوں کے لوگوں کے ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں مضبوط موقف کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ تائیوان کے ہم وطنوں سمیت اندرون اور بیرون ملک چینی عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، اور بین الاقوامی برادری کے اس عالمی اتفاق رائے کو مضبوط کرتا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔
وانگ حو نینگ نے مزید کہا کہ ہمیں “پرامن وحدت اور ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی پر عمل کرنا چاہیے، ایک چین کے اصول اور “1992 کے اتفاقِ رائے” پر عمل کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر ملک کی وحدت کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانا چاہیے، اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کرنی چاہیے۔