انتقال

چیف نرسنگ سپریٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال رمضان بی بی انتقال کرگیں

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن ) ڈپٹی چیف نرسنگ سپریٹنڈنٹ لاہور جنرل ہسپتال رمضان بی بی انتقال کرگیں مرحومہ کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو ہفتے باقی تھے ۔انہیں چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ pins میں زیر علاج تھیں ۔

پرنسپل پی جی ایم آئی ولاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر ، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل ، پرنسپل نرسنگ کالج میمونہ ستار اور رنرسنگ سٹاف نے رمضان بی بی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندار سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

اور کہا ہے کہ مرحومہ کی خدمات لاہور جنرل ہسپتال اور شعبہ نرسنگ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے لاہور جنرل ہسپتال کے سبزہ زار میں ادا کی جائے گی