لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز خط لکھنے والے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

شہباز اکمل جندران۔۔۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے خلاف توہین آمیز خط لکھ کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے قیس ایم حسین کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر۔
توہین عدالت
درخواست ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی۔
توہین عدالت
درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایم حسین نے توہین آمیز خط کے ذریعے چیف جسٹس کی عدالت کو سکینڈلائز کرنے اور عوام کے اندر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں مزید بیان کیا گیا یے کہ مذکورہ شخص نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی رہائش گاہ پر لگانے کے لئے ٹی وی سیٹ کی خریداری کے اشتہار کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے ٹی وی سیٹ چندہ جمع کرکے خریدنے کی تجویز دی ہے اور اس ضمن میں اپنی جیب سے بطور چندہ 10 ہزار روپے دینے اور اپنے دوستوں کے ذریعے مزید Contribution کی پیشکش بھی کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قیس ایم حسین نامی شخص کا عمل توپین عدالت ہے زمرے میں آتا ہے اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے