چیف جسٹس

چیف جسٹس کا انکوائری میں غفلت برتنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پر سخت برہمی کا اظہار ،توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے انکوائری میں غفلت برتنے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد رضوان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ جبکہ فاضل عدالت نے کہا کہ جب ڈی جی ایف آئی اے کو بلوایا تھا تو کیوں نہیں آئے ؟۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر آگاہ کیا تھا لیکن ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا میں خود پیش ہوجائوں گا ۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کی کارکردگی یہ ہے کہ ایک انکوائری مکمل نہیں ہوسکی ،ایف آئی اے کے افسران کی نیت ہی خراب ہے ،شہری سے فراڈ کرنے والے سیکرٹری یونین کونسل اب تک ایف آئی اے سے گرفتار نہیںہوسکا ۔

چیف جسٹس قاسم خان عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف ائی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔