پنجاب کالج

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کالج کی طالبہ کے معاملے کا نوٹس لے لیا

رپورٹنگ ٹیم۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔

چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بچی سے متعلق ویڈیوز چل رہی ہیں۔
بچی کی زندگی متاثر ہو رہی ہے

آئی جی پنجاب بھی بتائیں گے انہوں نے بچی کی ویڈیو وائرل ہونے پر کیا کارروائی کی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے دس روز میں آئی جی کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تین رکنی بنچ میں کیسز کی سماعت کے دوران نوٹس لیا

چیف جسٹس نے کہا کہ ایسی تمام ویڈیوز کو فوری روکا جائے اور لڑکیوں کے مستقبل برباد نہ کریں