لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور انتظامی کمیٹی نے سول جج محمد رمضان ڈھڈی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ترجمان کے مطابق مستعفی جج اب بطور وکیل پریکٹس کریں گے۔
یاد رہے کہ محمد رمضان ڈھڈی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے 11سال، 4ماہ اور 7دن بطور سول جج فرائض سرانجام دیئے ۔ ان کے استعفے کے بعد عدالتی برادری میں مختلف آرا سامنے آئی ہیں، تاہم وکلا برادری کا کہنا ہے کہ وہ بطور وکیل بھی نمایاں کردار ادا کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے وزارت قانون و متعلقہ محکموں کو استعفے بارے آگاہ کردیا ، چیف سیکرٹری پنجاب اور اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو بھی کاپی ارسال کر دی ،ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کو بھی اطلاع دی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو بھی اطلاع بھجوائی گئی،پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھی اطلاع بھجوا دی گئی۔









