چیف انفارمیشن کمیشنر پنجاب

چیف انفارمیشن کمیشنر پنجاب محبوب قادر شاہ کی وفد کے ہمراہ سپیکر گلگت بلتستان سے ملاقات

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔۔

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی سے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے اپنے وفد کے ہمراہ سپیکر اسمبلی کے چیمبر میں ملاقات کی ہے.اس ملاقات میں سپیکر اسمبلی اور چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب نےگلگت بلتستان میں اطلاعات تک رسائی کے حوالے سے قانون سازی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی.

اس موقع پر چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل(A) 19 کے تحت رائٹ ٹو انفارمیشن عوام کا بنیادی حق ہے تمام صوبوں نے اس حوالے سے قانون سازی کی ہے گلگت بلتستان میں اس حوالے قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے.
چیف انفارمیشن کمیشنر پنجاب
اس پر سپیکر اسمبلی نے اتفاق کرتے ہوئے اطلاعات تک رسائی کے قانون کو جمہوریت کےلیے لازمی قرار دیا اور اس حوالے سے قانون سازی کےلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی. سپیکر اسمبلی نے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب کو وزیراعظم عمران خان کے رائٹ ٹو انفارمیشن کے عزم کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار اطلاعات تک رسائی کو پاکستان کا مستقبل قرار دے چکے ہیں.

سپیکر اسمبلی نے چیف انفارمیشن کمشنر کی گلگت آمد اور اطلاعات تک رسائی کی قانون سازی کےلیے انکی کوششوں کو سراہا. پنجاب کے چیف انفارمیشن کمشنر نے سپیکر اسمبلی کو اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی کاوشوں اور پنجاب انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا.
چیف انفارمیشن کمیشنر پنجاب
اس موقع پر چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب نے سپیکر اسمبلی کو سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ اور وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان سے ملاقاتوں کی تفصیل اور رائٹ ٹو انفارمیشن کی قانون سازی کےلیے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے مکمل تعاون کی بابت بھی آگاہ کیا.

چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب نے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد علی زیدی کی جمہوریت اور رول آف لاء کیلئے انکی خدمات اور عزم پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور انکی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا.آخر میں پنجاب انفارمیشن کمیشن کی وفد نے سپیکر کے ہمراہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ہال کا بھی دورہ کیا.