بابر اعوان 154

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام ہو رہا ہے، بابر اعوان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس پر کام ہو رہا ہے،ہمیں یہ الیکشن کمیشن نہیں چاہیے، منصفانہ وشفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔

اپنے بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ ہمیں فوری صاف اور شفاف انتخابات چاہئیں، اس کے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوںنے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس پر کام ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں