چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر کا ای وی ایم معاملے پر وزیر اعظم کو خط ارسال ،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ فراہم کرنے کی استدعا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کوچیف الیکشن کمشنر نے الیکٹرانک ووٹنک مشین اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر خط لکھ دیا، چیف الیکشن کمشنر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت فراہم کرنے کی استدعا کر دی،چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے الیکشن کمیشن اقدامات اٹھا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے 4مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔

جس میں کہا گیا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے،ی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے، وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا، سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک فراہم کی جائے،خط میں مزید کہا گیا کہ یونٹ کے قیام کے لئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے، آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔