چیئر مین پاکستان علما کونسل

چیئر مین پاکستان علما کونسل نے جمعرات کو عید منانے کا فیصلہ درست قرار دے دیا

سلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور متحدہ علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے جمعرات کو عید منانے کا فیصلہ درست قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ماہِ شوال 1442ہجری کے چاند نظر آنے سے متعلق فیصلہ بالکل درست کیا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا کہ چاند کو دیکھ کر ثابت ہوتا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا گزشتہ روز کا فیصلہ درست تھا،انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس تاخیر سے پہنچنے والی شہادتوں کو شرعی ہدایت کے مطابق دیکھاگیا، اسی وجہ سے چاند کے اعلان میں تاخیر ہوئی،طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کسی کا روزہ قضا نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کو دوبارہ اعتکاف کرنا ہے۔