لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ باجی مفت کی روٹیاں توڑنے کا وقت ختم ہو گیا،ہن رسیدان کڈواب ،نہ سلیکٹڈ نہ اس کے حواریوں اور پجاریوں کوبھاگنے دیںگے،فارن فنڈنگ کیس تحریک عذاب کا دھڑن تختہ کردے گا۔
انہوں نے کہاکہ ناکام وزیراعظم چھ سالوں سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کیلئے عدالتوں کے چکر لگارہا ہے ،نیازی صاحب اب اسرائیل اور بھارت سے لی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا،نوازشریف تو پہلے کہتے تھے تم کرکٹ کے کھلاڑی ہو ملک چلانا تمہارے بس کا کھیل نہیں،پوری قوم نے آج دیکھ لیا اس نالائق شخص نے کس طرح ملک کا حلیہ بیگاڑ دیا ہے ،
چیئر مین الیکشن کمیشن بغیر کسی دبا ئوکے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا فیصلہ دیں،اسٹیٹ بینک عمران نیازی کے چوری بے نقاب کرچکا ہے ،براڈ شیٹ اب وزیراعظم اور اس کی نالائق کابینہ کے گلے کا پھندہ بنے گا۔