کشمیر کمیٹی 257

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کو وفاقی وزیر کا عہدہ مل گیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنانے کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔

شہریار آفریدی وزیر مملکت کے طور پر چیئرمین برائے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہیں دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے وفاقی وزیر کا عہدہ سونپا جارہا ہے۔ نئے عہدے کا تعین وزیرِاعظم کی ہدایات پر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں