کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ بلاول بھٹو نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کر دی۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نے اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کر لیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وہ 30نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ہونے والے ملتان کے جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے اور اپنی سیاسی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے۔
بلاول بھٹو نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہنیں۔