اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری کی گئی تقرریاں غلط ہیں تو چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی میں نے کی تھی وہ کیس بھی میرے خلاف بنایا جائے۔
نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کوپوراملک غلط کہہ رہا ہے میری کی ہوئی سب تقرریاں غلط ہیں سوائے چیئرمین نیب کے۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔ جو سرکاری افسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کسی بھی وقت کسی کی گرفتاری ہوسکتی ہے اور مجھے گرفتار کرنا ہے تو کر لیں۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں کی بےعزتی کرنا ہے۔ نوازشریف کی رپورٹ پڑھے بغیران کی صحت کااندازہ لگا لیا جاتا ہے۔ ملک چلالیں یانیب، نیب کےہوتےملک نہیں چل سکتا۔ جب تک نیب ہوگا اس ملک میں کوئی کام نہیں ہوسکتا۔