چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ تخریبی کارروائیوں سے ملک اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے بیان میں کہاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نیسوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

چیئرمین سینیٹ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی