اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ کی گدی پر کون بیٹھے اس کا فیصلہ 12 مارچ کو کل ہوگا اور اس کے لیے یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی میں کانٹے کا مقابلہ ہے،چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہو گا جس کے لیے چھوٹی جماعتوں کے ووٹ اہمیت اختیار کر گئے اور وہ بازی پلٹنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں،
سینٹ سے 52 سینیٹرز گزشہ روزریٹائر ہو گئے جن میں کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں،48 نو منتخب ارکان سینیٹ کل حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ(ن)کے 5، جمیعت علما اسلام ف کے 3 جب کہ ایم کیو ایم ، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2،2اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے،نو منتخب ارکان سینیٹ 12 مارچ کو 6 سال کی مدت یعنی 2021سے 2027تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔