چیئرمین سینیٹ 150

چیئرمین سینیٹ کا سیکرٹری کامرس کے ایوان میں نہ آنے پر شدید بر ہمی کااظہار، معاملہ استحقاق کمیٹی کوبھیج دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیکرٹری کامرس کے ایوان میں نہ آنے پر شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی کوبھیج دیا،میں نے اونٹنی کا دودھ پیا ہے ایوان میں نہ آنے پرسیکرٹری کو نشان عبرت بناو ں گا،سینیٹرفیصل جاوید آج وزیر کی طرح نظرآرہے ہیں بڑے تیار ہوکر آئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے ایوان بالا کوبتایاکہ ای کامرس میں مقدار کے حساب سے 115فیصد اضافہ ہواہے دس لاکھ نوجوان ای کامرس نے منسلک ہوگئے ہیں ملکی برآمدات میں 13فیصد اور درآمدات میں 26.8فیصد اضافہ ہواہے۔ایوان بالا میں اپوزیشن ارکان چور کے نعرے اورحکومتی ارکان کا ڈاکو کے نعرے لگتے رہے۔سینیٹ کااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاو س میں ہوا۔

وزیرمملکت برائے علی محمدخان نے کہاکہ پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور مالی سال 21-2020 میں 13 فیصد بڑھیں جو 3. 25ارب امریکی ڈالر ہیں جبکہ پچھلے سال 22.53 ارب امریکی ڈالرتھیں۔ برآمدات جولائی۔نومبر 22-2021 کے دوران 26.89 فیصد بڑھیں اور 12.364 ارب امریکی ڈالرتھیں۔ تا ہم، ملک میں درآمدات بھی بڑھیںاور جولائی۔نومبر 2021 کے عرصے کے دوران کافی زیادہ تجارتی خسارہ رہا۔قرة العین مری نے کہاکہ ان کی حکومت سے پہلے لوگ مٹی کھاتے تھے اور ننگے رہتے تھے ان کے آنے کے بعد اخراجات بڑے ہیں۔

علی محمد خان نے کہاکہ ہماری دعاہے کہ تھر میں بھی کوئی اچھی حکومت ہے اور وہاں سے بھوک وننگ ختم کرےں۔ہمارے لیڈر فراری نہیں ہیں ان کے لیڈر فراری ہیں۔کوشش کریں گے کہ بیرون ملک تاجروں کا وفد جاتا ہے تو اس میں پورے پاکستان کے لوگ شریک ہوں۔سندھ میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مررہے ہیں۔کامسیٹس بلوچستان کا منصوبہ 2015سے رل رہاہے کوشش کریں گے کہ اس سال ترقیاتی منصوبوں میں ڈال دیا جائے گا۔جماعت اسلامی والے کرپشن ختم کرنے کے لیے پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں مشتاق احمد ہمارے پاس بیٹھےں۔این ٹی ایس میں کرپشن ہوئی ہے تو مشتاق احمد مجھے ایک درخواست دیں میں ایف آئی اے کو بھیج دوں گا۔

ای کامراس کی مقدار میں 115فیصد اضافہ ہواہے اور 74فیصد ویلیو وائز بڑی ہیں۔ای کامراس میں دس لاکھ نوجوان آچکے ہیں۔دنیش کمار نے کہاکہ بلوچستان کے چیمبرز کا نظر انداز کیا جارہاہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ وزارت والے بلوچستان والوں کو تاجر سمجھتے نہیں ہیں۔

سینیٹرفیصل جاوید آج وزیر کی لک دے رہے ہیں۔بڑے تیار ہوکر آئے ہیں۔ایوان بالا میں اپوزیشن ارکان چور کے نعرے اورحکومتی ارکان کا ڈاکو کے نعرے لگتے رہے۔سینیٹرمشتاق احمد نے کہاکہ سیکرٹری کامرس ابھی تک نہیں آئے کیا وہ اونٹ پر آرہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سیکرٹری کامرس آئے ہیں کہ نہیں میں نے بھی اونٹنی کا دودھ پیا ہے استحقاق کمیٹی کو معاملہ بھیجوں گا اگر وہ آج اجلاس میں نہیں آئے توان کو نشان عبرت بناو ¿ں گا ایوان میں گریڈ 19کے افسر کو بھی سیکرٹری نے نہیں بھیجا ہے اس لیے سیکرٹری کو طلب کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں