سید یوسف رضا گیلانی 36

چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی طارق وارثی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی طارق وارثی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ طارق وارثی کی وفات صحافتی برادری کے لئے ایک بڑا نقصان ہے، مرحوم نے اپنی صحافتی زندگی میں سچائی، دیانتداری اور پیشہ وارانہ معیار کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و ہمت دے تاکہ وہ یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کر سکیں۔

چیئرمین سینیٹ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں