اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سید حسن مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ والدین اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہوتے ہیں، ان کا سایہ اور ان کی شفقت انسان کے لیے نایاب ہوتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ والدین کا بچھڑ جانا زندگی کا ایک بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے جس کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا اور برداشت کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔واضح رہے کہ سید حسن مرتضیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، وہ سابق رکنِ صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں اور پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔









