سید یوسف رضا گیلانی 35

چیئرمین سینیٹ کا اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکا میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے کے المناک واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس نے کئی خاندانوں کی خوشیاں ماتم میں بدل دیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گیس سلنڈر دھماکوں کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں،

جن کے باعث معصوم شہریوں کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھائیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ گیس سلنڈرز کے غیر محفوظ استعمال اور ناقص انتظامات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے، قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور عوام میں حفاظتی شعور اجاگر کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں