سید یوسف رضا گیلانی 12

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی نئے چینی سال پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے چین کے نئے سال کے موقع پر چین کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیا چینی سال خوشی، امن، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سال چین کے عوام کے لیے کامیابیوں، استحکام اور مزید پیش رفت کا باعث بنے گا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ، مثالی اور آہنی دوستی کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، چین کے ساتھ پارلیمانی روابط سمیت ہر سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور دونوں ممالک کی شراکت داری خطے میں امن و خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے نئے چینی سال کے موقع پر چین کے عوام کے لیے نیک تمناؤں، صحت، خوشی اور ترقی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں