چیئرمین سینیٹ 62

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو صاحب مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے وٹو ہاؤس لاہور تشریف لائے۔

اوکاڑہ
( شیر محمد)
اس موقع پر انہوں نے میاں معظم جہانزیب وٹو صاحب (سابق ایم پی اے)
میاں خرم جہانگیر وٹو (سابق ایم این اے ) دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا کہ
میاں منظور احمد وٹو صاحب ایک مدبر، اعلیٰ ظرف اور عوام دوست سیاستدان تھے۔ ان کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ
رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم میاں صاحب کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں