سید یوسف رضا گیلانی 48

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نیشنل پریس کلب کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی قیادت کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹ پینل کے صدر عبد الرزاق سیال، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، سابق صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان کو نائب صدر منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب ملک میں آزاد اور خودمختار صحافت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور یہ ادارہ جمہوری اقدار کے استحکام کا ایک اہم ستون ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی منتخب قیادت صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جرات مندانہ اور مدبرانہ اقدامات اٹھائے گی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے آئینی و پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی اور میڈیا کے مثبت کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے زور دیا کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت قومی ترقی، جمہوری استحکام اور عوامی شعور کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کے حقوق، تحفظ اور سلامتی کے لیے مؤثر قانون سازی کی ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت کے اصول پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اس کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کی توقعات کے مطابق خدمات انجام دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں