یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز فائنل میں شاندار فتح حاصل کرنے پر لاہور قلندرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لاہور قلندرز نے بہترین ٹیم ورک، جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک یادگار فتح حاصل کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے مشکل لمحات میں خود پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے فتح اپنے نام کی، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال ہے۔چیئرمین سینیٹ نے لاہور قلندرز کے کپتان، کوچنگ اسٹاف، اور انتظامیہ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، نظم و ضبط اور قیادت نے ٹیم کو بلندیوں تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے نہ صرف لاہور بلکہ پورے پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کو خوشی فراہم کی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی کہ لاہور قلندرز آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور پاکستان کا نام مزید روشن کریں گے۔