ودیا بالن

چھ ماہ تک آئینے میں اپنا چہرہ نہیں دیکھا، ودیا بالن کا انکشاف

ممبئی (رپورٹنگ‌آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے اپنا چہرہ آئینے میں نہیں دیکھا تھا کیونکہ فلمساز نے ان کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کیے تھے جس کے بعد وہ خود کو بصورت محسوس کرتی تھیں۔بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ودیا بالن نے بتایا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں جدوجہد سے گزرنا پڑا تھا۔

ودیا بالن نے بتایا کہ انہیں صرف دو دن کی شوٹنگ کے بعد ایک تامل فلم سے نکال دیا گیا تھا اور جب اس نے پروڈیوسر سے وجہ پوچھی تو اس نے معروف اداکار کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کیے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنے والدین کے ساتھ چنئی میں پروڈیوسر سے ان کے دفتر میں بات کرنے گئی تھی، اس نے ہمیں فلم کے کچھ کلپس دکھائے اور والدین سے کہا کہ ‘دیکھو، کسی زاویے سے ہیروئن دکھتی ہے

یہ اداکاری کرنا یا ڈانس کرنا نہیں جانتی۔بالن کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہی تھی پہلے مجھے اداکاری اور رقص تو کرنے دو، میں نے بمشکل ہی شوٹنگ کی ہے لیکن پروڈیوسر کے اس تبصرے کے بعد خود کو چھ ماہ تک آئینے میں نہیں دیکھا کیونکہ میں بدصورت محسوس کرتی تھی۔