اسد عمر 148

چھ ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، اسد عمر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید جیسے سپوتوں کی قربانی یاد دلاتا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ آج کا دن یہ سبق یاد دلاتا ہے کہ مشکل کتنی ہی بڑی ہو قوم یکجا ہو جائے تو مقابلہ کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں