عشرت العباد خان

چھ ستمبریوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس دن ہماری بہادر افواج نے بھارت کو دھول چٹائی،عشرت العباد خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و میری پہچان پاکستان(ایم پی پی)کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے6ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبریوم دفاع پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس دن ہماری بہادر افواج نے طاقت کے نشے میں بدمست بھارت کو دھول چٹائی۔

یہ وہ عظیم دن ہے جب وطن عزیزکی جانب بڑھتے ہوئے شعلے ہمارے جوانوں نے جام شہادت نوش کرکے وطن پر قربان ہوگئے لیکن ملک پر آنچ نہ آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی معرکہحق و باطل پیش آیا تو ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ اقوام عالم بھی اسکی معترف ہے۔ یہ ہمارے شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک صلہ ہے کہ کوئی بھی دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہمارا فریضہ ہے کہ ہم 1965اور معرکہ حق سمیت حق و باطل کے ہر معرکے میں گلستان وطن کو اپنے لہو سے سینچنے والے عظیم جوانوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔جانباز غازیوں کو جرات و شجاعت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یوم دفاع پاکستان تجدید عہد کا دن بھی ہے جو ہم سے تقا ضاکرتا ہے کہ ہم وطن عزیز کی سلامتی، ریاست پہلے اور سیاست بعد میں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ذمہ داری ادا کریں اسکے لئے حکومت کی گڈ گورننس اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کے لئے کردار ادا کریں۔ ہماری افواج اسوقت سیلاب کی ابتر صورتحال میں امدادی کاموں اور ریسکیو میں مصروف عمل ہیں۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ ہم تمام شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں