اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی وجہ سے 6سال میں بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ لیڈر اگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہے، وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی لیڈر ہیں،
بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی وجہ سے 6سال میں بلین ٹری منصوبے کی بدولت ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے، ناروے کے سفارتکار اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایرک سول ہائم نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتیجے میں ماحولیاتی تبدیلی کی تعریف کی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سیاستدان اگلے الیکشن کا سوچتا ہے جبکہ لیڈر اگلی نسل کے مستقبل کا ضامن ہے، وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا ہے کہ وہ عالمی لیڈر ہیں، مسئلہ کشمیر پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہو یا افغان، امریکہ امن مذاکرات جیسے سنجیدہ مسائل کا حل آج دنیا پاکستان کی جانب دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو دس پرسنٹ، پانامہ اور پینٹ ہاﺅس پائرٹس اور کرپشن کے گڑھ کے طور پر یاد کیا جاتا تھا لیکن آج وزیراعظم عمران خان پاکستان کے اچھے امیج کی وجہ ہیں، عوام پہچان چکے ہیں کہ ملک کو مثبت راہ پر لانے کےلئے کون مصروف عمل ہے اور کون اپنی کرپشن بچانے کےلئے دشمن کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے