چھیوشی میگزین

چھیوشی میگزین میں شی جن پھنگ کے اہم مضمون  “ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنا”  کی اشاعت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)بدھ کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے آٹھویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ثقافتی طاقت کی تعمیر  کو  تیز کرنا “۔

مضمون  میں  پانچ پہلوؤں سے ثقافتی طاقت کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔ سب سے پہلے، ہمیں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ ثقافتی ترقی کے راستے پر  گامزن  رہنا ہو گا۔ دوسرا یہ کہ پوری قوم کی ثقافتی جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ تیسرا، ہمیں ہمیشہ اس بات پر زور دینا چاہیے کہ ثقافتی تعمیر  کے دوران لوگوں کے نظریات ، ذہنی حالت اور ثقافتی  اخلاق   کو اہمیت دی جانی چاہیئے ۔

چوتھا، ہمیں تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی  میں قدیم چینی ثقافتی  روح  کو جاری رکھنا چاہیے۔ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور وراثت کے لئے  میکانزم کو بہتر بنایا جائے گا ۔ پانچواں، ہم ملک کی ثقافتی سافٹ پاور اور چینی ثقافت کے اثر و رسوخ کو بڑھانا جاری رکھیں گے۔