حسان خاور 176

چھوٹے میاں بڑے میاں کی ضمانت دے کر پھنس چکے ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ چھوٹے میاں بڑے میاں کی ضمانت دے کر پھنس چکے ہیں، ہماری ساری توجہ پنجاب کی ترقی پر ہے، پنجاب بھر کو صحت کارڈ دینے جا رہے ہیں، پنجاب میں 70فیصد لوگوں کو کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے لوگوں کو علاج کےلئے مالی معاونت فراہم کرنا ہو گی، بدقسمتی سے سندھ کے عوام ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، پنجاب حکومت چار نئے ڈیم بنانے جا رہی ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2023میں سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی سے انتقام لیں گے، پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ تک محدود ہے، شاید پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی جماعت نہ رہے، شہباز شریف کے خلاف چالان آ چکا ہے، شہباز شریف اپنی کرپشن کا جواب کب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس 16ارب روپ کا حساب ہی نہیں ہے، چھوٹے میاں بڑے میاں کی ضمانت دے کر پھنس چکے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا شدت سے انتظار کر رہی ہے، نواز شریف کو ڈیل ملنی ہے نہ ہی ڈھیل ملنی ہے، اس حوالے سے مریم نواز کی خاموشی معنی خیز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں