لاہور( رپورٹنگ آن لائن)طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے چکن ، بیف اور مٹن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ۔
سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت 511 روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ دکاندار 30سے 40روپے زائد قیمت پر فروخت کر رہے ہیں، مختلف مقامات پر صافی گوشت 600 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں مٹن 2500سے3000روپے جبکہ بیف1300سے1500روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔









