چڑیا گھر 247

چڑیا گھر یا جانوروں کے قبرستان، چھ برسوں میں پنجاب کے چڑیا گھروں میں تین ہزار سے زائد جانور اور پرندے ہلاک ہوئے۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی ناقص پالیسیوں اور نا مناسب دیکھ بھال کے باعث صوبے کے آٹھ چڑیا گھروں اور زوسفاری پارک لاہور میں گزشتہ چھ برسوں 2016سے تاحال مجموعی طورپر 6سو 46مختلف اقسام کے جانور، 2ہزار 421مختلف اقسام کے پرندے اور 38ریپٹائل ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونیو الے جانوروں میں شیر، ہاتھی،چیتا، ٹائیگر، بندر،ہرن، نیل گائے سمیت دیگر جانور،پرندوں میں مرغابی، مور، چکور، طوطے سمیت دیگر پرندے جبکہ ریپٹائلز میں مگرمچھ، کچھوے،سانپ اور دیگر شامل ہیں۔
چڑیا گھر

زرائع کے مطابق لاہور زوسفاری پارک میں 2016سے 2021تک مجموعی طورپر187جانور،787پرندے اور ایک ریپٹائل ہلاک ہوا ہے۔
چڑیا گھر

اسی طرح اس مدت کے دوران چڑیا گھر لاہور میں 257جانور، 732پرندے اور 28ریپٹائل ہلاک ہوئے ہیں۔
جبکہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران بہاولپور چڑیا گھر میں 81جانور، 680پرندے اور 9ریپٹائل ہلاک ہوئے ہیں۔
چڑیا گھر ڈیرہ غازی خان میں 7جانوراور 7ہی پرندے ہلاک ہوئے ہیں۔

چڑیا گھر بہاولپور میں 17جانوراور 38پرندے ہلاک ہوئے ہیں۔
چڑیا گھر وہاڑی میں میں 30جانوراور41پرندے ہلاک ہوئے ہیں۔
لوئی بیر چڑیا گھر راولپنڈی میں 56جانوراور 99پرندے ہلاک ہوئے ہیں۔

بانسرہ گلی چڑیا گھر مری میں 9جانور اور 36پرندے ہلاک ہوئے ہیں جبکہ منی چڑیا گھر بھکر میں 2جانور اور 1پرندہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران ہلاک ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں