اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آ باد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس میں عدالت نے زرتاج گل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی سمیت وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے ممبران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے شوکاز نوٹس جاری نہ کرنے کی استدعا کی جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، اس موقع پر سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی ناہید درانی کا کہنا تھا میں واقعے کی تمام ذمہ داری قبول کرتی ہوں تاہم کابینہ ارکان کا کوئی تعلق نہیں جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ کابینہ نے وائلڈ لائف بورڈ کی منظوری دی تھی لہذا زمہ دار بھی وہ ہیں۔