چوہدری نثار

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، حلف قائمقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار علی خان سے حلف لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے کے 2 سال اور 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھالیا، چوہدری نثار علی خان سے حلف قائمقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے لیا۔ چوہدری نثار کی حلف برداری میں خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایوان میں جانے کے لئے حکومتی ارکان کی لابی کا انتخاب کیا، اور اسپیکر چیمبر سے نکل حکومتی لابی سے ایوان کے اندر گئے، جب کہ حلف اٹھانے کے بعد چوہدری نثار حکومتی بینچوں پر بیٹھے، تاہم انہوں نے حلف کے بعد کوئی تقریر نہیں کی اور کچھ دیر بعد ہی ایوان سے چلے گئے۔