راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر داخلہ و سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی خان نے اپنے صاحبزادے چوہدری تیمور کو سیا سی جانشین مقرر کر دیا ،چوہدری تیمور نے عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو مختلف جلسوں سے خطاب کیا۔
چوہدری تیمور کا ایک جلسہ جھٹہ ہتھیال اور دوسرا چک بیلی خان میں ہوا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ والد کی مدد کرنے نکلا ہوں۔ چوہدری نثار اپنے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑینگے۔