لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے، جس میں انہوں نے نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔
مریم نواز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا، نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے، عدالت عالیہ نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرے۔