فیصل جاوید

چوہدری شجاعت کی چٹھی پکوڑے رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن میں نہیں جاسکتی، عوام انہیں ووٹ نہیں دے، وزیراعلی پنجاب کا کیس اتنا پیچیدہ نہیں کہ فل بنچ بنے، کیس کا فیصلہ آدھے گھنٹے میں آجانا چاہیے تھا، عدالت نے انہیں دلائل کیلئے بہت وقت دیا ہے، چوہدری شجاعت کی چٹھی پکوڑے رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں، ان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں، پارلیمانی پارٹی کی ہدایت کی خلاف ورزی پرہیڈ کے احکامات آتے ہیں،

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مختصر خلاصہ زبردست ہے ، یہ عوام میں نہیں جاسکتے ، کیونکہ وہ انہیں چور کہتے ہیں ووٹ مسترد ہونے کے باعث الیکشن میں نہیں جاسکتے ، پنجاب میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے ، اس کے علاوہ عدالت میں ان کے پاس کوئی دلیل موجود نہیں، یہ کیس سیدھا سادا ہے ، یہ چاہتے ہیں کہ فل بنچ تشکیل دیا جائے ،جس کے ہیڈ ڈپٹی سپیکر دوست مزاری ہوں اور باقی ساری جماعت بنچ پر بیٹھ کرخود اس کا فیصلہ کرے ، ایسا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ 30منٹ آنا چاہیے تھا لیکن عدالت نے انہیں بہت مہلت دی ہے ، اس کیس میں کہا گیا ہے کہ آئینی ہدایات قانون اور عدالتی فیصلے کے مطابق پارلیمانی پارٹی دیتی ہے ، پارٹی سربراہ کا کردار تب ہوتا ہے جب ووٹرز ایم پی ایز پارلیمانی ہدایت کی خلاف ورزی کریں پارٹی سربراہ اس کے خلاف سخت کارروائی کرے ، چوہدری شجاعت کا خط جس پر پکوڑہ رکھ کر کھائے جاسکتے ہیں اس کے علاوہ کوئی اس کی اہمیت نہیں ہے ، وہ چپکر خط کو ڈپٹی سپیکر کی جیب میں ڈال دیتے ہیں۔ اب یہ فل کورٹ کا مطالبہ کررہے ہیں ان کا مزید کہناتھا کہ ان کی مثال کرکٹ میں رنز بنانے کی جیسی ہے ، رنز نہیں بن رہے تو نہیں کھیل رہے ۔ آپ کو یہاں آکر دلیل دینی چاہیے تھی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو بالکل مہلت نہیں ملی