مریم اورنگزیب 246

چوہدری سرفراز افضل اور احسن رضاخان کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے سابق ارکان صوبائی اسمبلی چوہدری سرفراز افضل اور احسن رضاخان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ اداروں کو استعمال کر کے ایک ووٹ چور بزدل ،عوام سے خوفزدہ اور نالائق شخص ہی اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لے سکتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بعد ایف آئی نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ سیلیکٹڈ ٹولہ سیاسی مخالفین کے خلاف بیس سال پرانے مقدمات زندہ کر کے اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جعلی ٹولہ سیاسی مخالفین کو ڈرانے کی ناکام کوشش میں اپنی گھٹیا ، چھوٹی اور پست سوچ کو بے نقاب کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب خوفزدہ ہو کر بے بنیاد مقدمات بنا کر لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔عمران صاحب لاہور جلسہ تو انشااللہ ہوگا ۔ عمران صاحب حکومتی گھٹیا حرکتوں سے مسلم لیگ( ن) کے کارکنان کے جوش و خروش میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوگا۔ اب ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے گٹھ جوڑ سے جعلی حکومت کے خلاف عوامی تحریک روکنے کی ناکام کوشش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں