اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ چور ڈاکو کی سیاست کرنے والے توشہ خانہ متعلق چلنے والی خبروں پر کیوں بھڑک اٹھے ہیں؟ ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر چوری نہیں کی تو خبروں پر کیوں اعتراض ہے؟ ،خبر دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے، آپ چاہتے ہیں آپ کی کرپشن اور چوری پر کوئی بات نا کرے؟ ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ چوری نہیں کی تو خبروں سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ توشہ خانہ الزام نہی یہ ایک ثابت شدہ معاملہ ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ اسی کیس میں قومی اسیمبلی کی رکنیت سے نااہل ہوئے ہیں، آپ کو الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہونے پر سزا دی ہے، آپ کا ہر بیانیہ ہر نعرہ منافقت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔